بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین میں  ریلوے سے سفر کرنے والوں کی ایک سال کی  تعداد پہلی بار   4 ارب سے تجاوز کر گئی

 

بیجنگ :  چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس سال جنوری سے نومبر تک ،  ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد  4.08 بلین   تک   جا پہنچی ہے  ۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ   ایک سال  میں   4 ارب سے  زیادہ مسافروں نے سفر کے لئے  ریلوے کا استعما  ل کیا  ہو جو   ایک ریکارڈ  تعداد  ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے  کہ چین کے ریلوے مسافروں کی آمدورفت، ان کا  ٹرن اوور اور دیگر اہم نقل و حمل کے اشارے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں.