کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت آج کراچی مین انتقال کر گئے ۔جس کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی جانب سے فوری ردعمل دیکھنے میں آیا۔
سماجی رابطے کی سایٹ ٹویٹر پرجاتے ہوئے دانیہ شاہ نے لکھا کہ “زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے’۔
Life is so unpredictable…We desire something, plan something and get something else …. #amirliaquat
— Aqsa Imran (@Aqsa_Imran1) June 9, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے مجھے یقین نہیں آرہا۔
Cannot beleive it! pic.twitter.com/5imxkR73sh
— Aqsa Imran (@Aqsa_Imran1) June 9, 2022
عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ پر انہوں نے ریٹویٹ کیا ہوا ہے کہ جو مرضی ہو قصور وار عارت کو ہی سمجھا جاتا ہے۔
اس ملک میں عورت کو ہی قصوروار کیوں ٹھہرایا جاتاہے آخر؟؟ https://t.co/XmmayS7V6t
— Aqsa Imran (@Aqsa_Imran1) June 9, 2022
واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالراور تحریک انصاف کے منحرف رکن آج کراچی میں انتقال کرگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کےخلاف خلع کا دعویٰ دائر کر رکھاہے ۔عامر لیاقت اور دانیہ شاہ میں سنگین اختلاف چل رہے تھے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزمات بھی عائد کیے اور ان کا دعویٰ تھاکہ ان کے شوہرکئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بندرکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوارکیاگیا کہ لگنے لگاتھاوہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔









