بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو جھٹکا، اہم جنوبی علاقے ’درعا‘ پر باغیوں کا قبضہ

شام میں مقامی بغاوتیں شروع ہونے سے صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

شام میں بشارالاسد مخالف فورسز نے جنوبی شہر درعا پر قبضہ کر لیا ہے، یہ ایک ہفتے کے اندر شامی حکومتی فورسز کے ہاتھوں کھو جانے والا چوتھا شہر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے ایک معاہدے کے تحت درعا سے دستبرداری پر رضامندی ظاہر کی جس کے تحت فوج کے اہلکاروں کو دمشق کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔

یہ اطلاعات شمالی شام میں تحریر الشام کی قیادت میں حُمص شہر کے مضافات تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

درعا پر قبضہ اس وقت ہوا جب شامی حکومت مخالف فورسز نے جمعہ کو دیر گئے حُمص کے مضافات تک پہنچنے کا دعویٰ کیا جو کہ دارالحکومت کو بحیرہ روم کے ساحل سے جوڑنے والا اسٹریٹجک شہر ہے۔

ترک،ایرانی،روسی وزرائے خارجہ کی آج ملاقات متوقع

خطے میں رونما ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ترکیہ، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ آج دوحہ میں ملاقات کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں باغیوں کی پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترکیہ سیاسی اور مسلح اپوزیشن کی حمایت کرتا ہے وہیں روس اور ایران بشارالاسد کے حامی ہیں۔

باغیوں کی حُمص کی جانب پیش قدمی

علاوہ ازیں جنگجوؤں نے ڈیرہ صوبے میں فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ باغیوں کی حُمص کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ واضح رہے کہ حُمص ایک علاقہ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بشار الاسد فورسز خُمص پر حملہ روکنے میں ناکام رہے تو کرد فورسز کا اگلا ہدف دمشق ہوگا۔