اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کی جانب سے ضلع ٹانک، شمالی وزیرستان اور ٹھل میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی گئی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے،
صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ اورملکی سلامتی کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت








