لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے تاکہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کر سکیں۔
وزیراعظم نے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مکمل تعاون اور ہمدردی کا یقین دلایا۔








