اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نےزرداری ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان ورہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ،جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین ، خال مقبول صدیقی، شا ہ زین بگٹی، خالد مگسی ، اسلم بھوتانی،ایمل ولی خان ، آغاحسن بلوچ،راناثنا اللہ ،ایاز صادق ، پرویزاشرف ،شیری رحمان، نوید قمر،قمرزمان کائرہ کائرہ ،،غفورحیدری ،فیصل سبزواری ودیگرنے شرکت کی ۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہونے کے باعث عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔اس موقع پر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بجٹ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم کومشورے دیئے۔قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوںنے آصف علی زرداری کی کاوشوں کوبھی سراہا۔اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مل کر مل کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
اتحادی جماعتوں کاوزیراعظم شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار،ملک کوبحرانوں سے مل کرنکالنے پر اتفاق








