اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرا نے پولیو ، زرد بخار ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے نادرا کے اشتراک سے پولیو اور زرد بخار کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے جاری ہوں گے،بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن لے سکتے ہیں،نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ھے،صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ھے، صحت کے شعبے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جارھے ہیں،بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور تصدیق کرانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے ۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کی بہت بڑی سہولت ھے ۔پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اجرا کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک اور نادرا کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین نادرا نادرا نے نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے پولیو اور زرد بخار کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کر دیا ۔پولیو اور زرد بخار کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی ۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ پاکستانی شہری موبائل ایپ کے ذریعے نہ صرف پولیو اور زر بخار کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں بلکہ ویکسینیشن پاس بھی بنا سکتے ہیں۔نادرا نے ڈیجیٹل اجرا کے ذریعے کووڈ سرٹیفکیٹ کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو بھی موباِئل ایپ کے ذریعے اجرا٫ ممکن بنا دیا ۔ پاکستانی شہری یا حکومتی ادارے کسی بھی جگہ کووڈ سرٹیفکیٹ اور کووڈ پاس کی طرح پولیو اور زرد بخار ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔
نادرا نے پولیو ، زرد بخار ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا







