اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 4 ستمبر کیلئے ہو گا ۔









