بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی جنگ چھڑ گئی

پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور ان کی صارفین کے ساتھ سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے مداحوں کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی تھی کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

انسٹاگرام پر ایکٹیو رہنے والی اداکارہ نے اب لندن سے کرسمس کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے ساتھ سنہرے رنگ کی اونچی سینڈل بھی پہن رکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز نہ بھایا اور انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔


ایک صارف نے لکھا ’شرم کرو‘، جس پر مریم نفیس بھی غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے جواب دینے پر مجبور ہوگئیں اور صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جوب دیا ’تم بھی شرم کرو، اتنے فارغ کیوں ہو جاؤ کوئی کام کرو‘۔

Mariyam Nafees's Latest Reel from London Ignites Criticism

ایک صارف نے کہا کہ ’اگر آپ کو کرسمس کا مطلب معلوم ہوتا تو آپ یہ کہتی اور نہ ہی اس کا جشن مناتی‘۔  جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’گوگل کر کے اس کا صحیح مطلب بھیجنا‘۔

Mariyam Nafees's Latest Reel from London Ignites Criticism

کئی صارفین نے اداکارہ کو ایسی حالت میں گھومنے پھرنے اور اونچی سینڈل پہننے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔