خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کی 10 نئی اور جدید بکتر بند گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کی 10 جدید ترین بکتر بند گاڑیاں ہنگامی بنیادوں پر خیبر پختونخوا پولیس کی تحویل میں دی گئی ہیں، تاکہ صوبے میں انٹیلی جنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔
On the directions of Prime Minister Shehbaz Sharif, today I handed over 10 newly acquired Armoured Personnel Carriers (APCs) of Islamabad Police to KP Police to strengthen their ongoing counterterrorism operations.
In view of the prevailing security situation and rising terrorist incidents in KP, the Prime Minister directed their immediate transfer.
The fight against terrorism is our collective responsibility. The Federal Government stands firmly with KP Police and will extend every possible support to defeat terrorism and protect our people.— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 12, 2026
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ حالتِ زار اور دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی فوری منتقلی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم اور تمام اداروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں خیبر پختونخوا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محسن نقوی نے اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے وفاق آئندہ بھی تمام تر وسائل اور ممکنہ تعاون فراہم کرتا رہے گا۔









