بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں، وزیراعظم نے انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی،امیرمقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی اقدامات، بشمول خصوصی ہیلی کاپٹر کی فراہمی، پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ خصوصی ہیلی کاپٹر کی فراہمی سے نہ صرف ادویات کی فوری ترسیل ممکن ہوئی بلکہ مریضوں کو بروقت طبی امداد کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا، جو ایک انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا، بالخصوص کرم کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا وزیراعظم کی عوام دوستی، قائدانہ صلاحیتوں اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کے مشن کا واضح ثبوت ہے۔

انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر ریلیف آپریشن عوام کے دلوں میں ان کی قدر و منزلت کو مزید بڑھا رہا ہے۔