بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ پاکستان کے مفادات کیخلاف مہم چلارہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ پاکستان کے مفادات کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں خواجہ محمدآصف نے کہاکہ بانی پی ٹی کے لیے مغربی دنیاسے آواز اٹھ رہی ہے،  میڈیاپرسرگرم ان عناسر کواسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے، یہ عناصر پی ٹی آئی کے ذریعے اسلامی دنیاکی واحد ایٹمی قوت پاکستان کو سرنگوں کرناچاہتے ہیں، مہم سے صاف ظاہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سب پر واضح ہوناچاہیے کہ پاکستانی قوم اپنےمفادات کا تحفظ کرناجانتی۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح صرف وصرف پاکستان ہے۔