بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قازقستان طیارہ حادثہ میں 38 افراد ہلاک

اسلام آباد:گزشتہ روز آذربائیجان کے شہر باکو سے روس کے شہر گروزنی جانے والاایک مسافر طیارہ مغربی قازقستان کے شہر اکتاؤ کے مضافات میں گر کر تباہ ہو ، اب تک 38 افراد کے ہلاک اور 29 کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کارابائیف نے 25 بتایا کہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والا مسافر طیارہ مقامی وقت کے مطابق 11:02 منٹ پر قازقستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11:28 پر مواصلات میں خلل ظاہر ہوا ۔ جہاز میں آذربائیجان، روس، کرغزستان اور قازقستان کے 67 افراد سوار تھے جن میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان شامل تھے۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 29 زندہ بچ گئے۔
طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر برآمد کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ قازقستان اور آذربائیجان کی حکومتوں نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے قومی کمیٹیوں کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔