لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے مصری شاہ سے چوری ہونے والی گاڑی چور 3سال سے پورے شہر میں استعمال کر رہا ہے جس کےای چلان مسلسل مالک کو مل رہے ہیں لیکن پولیس چور کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تین سال قبل چوری ہونے والی گاڑی کو پکڑنے اور چور کی گرفتاری کیلئے نادرا کو دی جانے والی سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو نادرا نے ناقص قرار دے دیا ہے،واضح رہے کہ مالک نے 3سال قبل تھانہ مصری شاہ میں گاڑی کی چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن مالک کو گاڑی نہیں ملی البتہ سیف سٹی سے ای چلان مسلسل مالک کو مل رہے ہیں ۔








