بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کے لیے نکلوں گا، علی امین گنڈا پور

سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور(Ali Amin Gandapur) کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کے لیے نکلوں گا لیکن لوگ کنفیوژ ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی میرا چھوٹا بھائی ہے اسے ٹکٹ بھی میں نے دیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں انہیں ٹکٹ نہیں مل رہا تو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو جنہوں نے لیڈ کرنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے، اس روز پارٹی کا پلان جو ہوگا میں اس پر عمل کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، میرے خلاف سازش، غلط رویہ رکھنے والوں کو میں نے کچھ نہیں کہا، میرے لئے بانی کی رہائی اور پارٹی کی تحریک اہمیت رکھتی ہے۔

مزیدپڑھیں:’پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو گئی، بقا کیلیے صوبوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا‘

علی امین نے کہا کہ کیا سازشیوں کیخلاف کھڑا ہو کر کیا میں اپنے خلاف ایک اور سازش کروں گا، بانی پی ٹی آئی کو میرے خلاف دو غلط بیانیے کے بارے میں کئی بار پیغامات بھیجے یہ بیانیہ میرے خلاف بنایا گیا تھا کہ فنانس کے حوالے سے میں نے وفاق کو پیسے دیئے ہیں، کئی بار مزمل اسلم کا نام بھجوایا تاکہ وہ بانی سے مل کر بتاسکے انڈومنٹ فنڈ سے پیسہ صوبےکو مل رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ مزمل اسلم کی بانی پی ٹی آئی سے ایک بھی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دو دن میں لاہور پر دھاوا بولا اور شام 5 بجکر 5 منٹ پر شاہدرہ پہنچ چکا تھا، میں لاہور پہنچ کر کنٹینر ہٹا رہا تھا تو کہا گیا کہ جان بوجھ کر لیٹ آیا ہوں، کہا گیا کہ پنڈی میں لیاقت باغ میں جلسہ کرنا ہے ہمارے پاس دو دن تھے۔

انہوں نے کہا کہ 18 گھنٹے لڑ کر ہم راولپنڈی کے قریب پہنچے تو پارٹی کا میسج آیا اب جلسہ نہی کرنا۔