بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف،حمزہ شہبازکی ضمانت میں توثیق

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی سپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز الاحسن نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے ،

فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10، 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ شریک ملزمان کو 2، 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہےساتھ ہی یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ مچلکے ہر صورت 7روز میں جمع کرائے جائیں ۔