راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کینسر کی مریضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی مدد کی پکار پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کردیںاور تمام اخراجات ادا کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ”راولپنڈی سی ایم ایچ میں زیر علاج 14سالہ لڑکی علشبہ کینسر کا شکار ہے ، اس کا والد علاج کے لیے سات لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اطمینان کرنے کے بعد ہسپتال کو براہ راست رقم دے کر بچی کی جان بچا سکتے ہیں“۔
اس کے بعد آرمی چیف نے اس کا نوٹس لیا اور صحافی حسن رضا نے بتایا کہ ” آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے تعلق رکھنے والی 14سالہ بچی کے آرمی بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں علاج معالجے کے لیے آرمی چیف نے ہدایات جاری کردی ہیں اور اس سلسلے میں تمام ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں‘۔
“COAS has instructed for medical treatment of 14 years old girl Alishba from Bhimber, AJK at Army’s Bone Marrow Transplant Centre Rwp, all expenses paid.”
Grateful to COAS and ISPR👆پاک فوج زندہ آباد آرمی چیف زندہ آباد خدا قسم دل جیت لیا اللہ تعالی اسکا اجر دے @OfficialDGISPR https://t.co/vyOXC7suwr
— Muhammad Hasan Raza محمد حسن رضا (@HasanRazaLhr) June 11, 2022
انہوں نے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ اور آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا۔








