آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے کامیابی کا اعلان کر دیا۔
اوجی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی آئل فیلڈ سے تقریبا 1 ہزار بیرل یومیہ تیل دریافت کیا گیا، بوبی-11کنویں سے 1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔
بوبی آئل فیلڈ او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔ بوبی-11 کی کامیابی سے علاقے میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے امکانات پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔
مزیدپڑھیں:سنگین الزامات، صدر پی ٹی آئی پختونخوا جنید اکبر کی شاہ فرمان سے متعلق مبینہ آڈیو لیک
بوبی ڈیپ-1 کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی-11 کی کامیابی میں معاونت کی۔ بوبی-11 کی کامیابی سے بوبی آئل فیلڈ کی مزید ترقی اور نئے مواقع کے دروازے کھل گئے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر موجودہ اثاثوں سے اضافی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے، نئی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی کو تقویت ملی ہے۔









