اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اسپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر میندھرو کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار







