بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تہران: ایران نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
تہران کے گورنر محمد صادق کے مطابق ایران میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا کام تیز کر دیا گیا  ۔
ان کاکہناہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خود واپس افغانستان چلے جائیں، ایسا نہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
محمد صادق نے کہا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزین قانونی طور پر واپسی کے لیے حکومت کے متعین کردہ مراکز پر رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکام کی جانب سے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرنےکے اقدامات کیے جائیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔