بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پام آئل کی بڑی قلت آنے والی ہے جس سے مسائل بڑھ سکتے ہیں، ایاز صادق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے کو مدِ نظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی تنظیم کے عہدیداروں، ضمنی انتخابات کے حلقوں کے امیدواروں کو بلایا گیا تھا، تمام امیدواروں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں کچھ کو منانا پڑتا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے، ضمنی انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، لوڈ شیڈنگ کو ہر صورت میں 2 گھنٹے تک محدود کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، وفاقی بجٹ سے اچھا بجٹ ہو نہیں سکتا تھا، حکومت نے ہر شعبے کو مدِ نظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ غریب عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی فراہم کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہ پڑے، ملائشیا نے پام آئل کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پام آئل کی بڑی قلت آنے والی ہے جس سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔