لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں 5نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیاہے۔محکمہ بلدیات نے بجٹ میں گزشتہ مالی سال میں نظر انداز ہونے والے اہم منصوبے کو دوبارہ شامل کرلیا ہے۔5 ماڈل قبرستان شہر خاموشاں کے لئے 25 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال میں لاہور شہر میں نئے قبرستانوں کے لئے بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔
پنجاب حکومت کالاہور شہر میں 5نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ







