اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ بجٹ میں گلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھا گیا ہے،جان بوجھ کر حکومت نے ہمارا بجٹ اور ڈویلپمنٹ پیکج کم کر دیا،گلگت بلتستان کےعوام نے ڈوگرا راج سےلڑ کر آزادی حاصل کی،
ڈویلپمنٹ کے اہم پروجیکٹس ختم کر دیئے گئے،اتوار کوپی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاکہناتھاکہ عمران خان نے اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل کر دیا،یہ وہ صوبہ ہے جہاں سےپورے ملک کو 70 فیصد پانی آ رہا ہے،وافر مقدار میں پانی ہونے کے باوجود گلگت میں بجلی کی شدید قلت ہے،
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہے،گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی گئی،ہمیں پہلے ہی بجٹ سے کم پیسے ملتے ہیں،جی بی کوترقیاتی منصوبوں کاحق اسی طرح ہے جتناباقی علاقوں کوہے،گلگت بلتستان کوواپڈا سے ایک میگاواٹ بجلی نہیں مل رہی ،
جس پانی سے بجلی بنائی جاتی ہے اس کی اکثریت گلگت بلتستان سے آتی ہے ،عمران خان نے ہمارے آئینی حقوق کےدروازے کھولے تھے،انہوں نے گلگت بلتستان کے لیے ڈویلپمنٹ کے دروازے کھولے









