بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا ،بجلی 3روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں  3 روپے  99  پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ  صارفین کوجون کےبلوں میں ادائیگی کرناہو گی اور اضافہ صرف جون کے بلوں کیلئے ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل  کے ماہانہ فیول  چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی ،  اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارف پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔