لاہور (مانیڑنگ ڈیسک ) نجی فضائی کمپنی کے جہاز کا لینڈنگ گیئر خراب ہو گیا جس کے باعث طیارہ 3گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں چکر لگاتا رہا ، حالات کے پیش نظر لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی تاہم بعد میں بحفاظت لینڈ کرگیا۔
نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کا لینڈنگ گیئر خراب ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں دشواری پیش آئی ،فضا میں چکر لگا کر طیارے کا ایندھن ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد جہاز کی کامیاب لینڈنگ کرائی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں رن وے کے اطراف موجود تھیں ۔









