بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنہری دورشروع ،امریکہ کو پہلے سے زیادہ طاقت وربنائیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ کا سنہری دورشروع ہوگیا،ملک کو پہلے سے زیادہ طاقت وربنائیں گے۔
نیشنل پریئربریک فاسٹ سے خطاب کرتےہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ ایک قوم بن کررہے گا، ،ہم کبھی ہارنہیں مانیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ناقابل یقین ورثہ ہے ،آزادی اظہاررائے کاہرقیمت پر تحفظ کرناہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کوکینیڈاکی کسی چیزکی ضرورت نہیں،ہمیں کینیڈاکی ڈیری مصنوعات چاہئیں نہ لکڑی،کینیڈاپر سالانہ 200ارب ڈالرضائع نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نےکہا کہ اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہو رہے ہیں۔ نیشنل گارڈ آف امریکن ہیروزبنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر دے دیا ہے، ہم اپنے ہیروز کو عزت دینے جا رہے ہیں۔ ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
طیارہ حادثے سے متعلق  ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ریگن ایئرپورٹ پرگذشتہ دنوں ایک المناک حادثہ ہوا، حادثے میں کافی غلطیاں شامل تھیں جو نہیں ہونی چاہییے تھیں۔ ایئرٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران لوگ چرچ نہیں جا سکے، لوگوں نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات منسوخ کرنا پڑیں، لوگ ساتھ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ کوئی بھی انسان مذہب کے بغیر خوش نہیں رہ سکتا۔