اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات وتعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات نصف صدی پر محیط ہوچکے ہیں جو قابل فخر ہیں، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تاریخی، سماجی، ثقافتی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور پاکستان اورمتحدہ عرب امارات خطے اورمسلم اُمہ کے اہم ممالک ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اسلاموفوبیا اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک جامع فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور یو اے ای کو ا س سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر مزید ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں، یو اے ای میں تقریباً16 لاکھ پاکستانی روزگار سے وابستہ ہیں جو نہ صرف ملک کیلئے بلکہ یواے ای کی ترقی کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اوردونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔سفیریو اے ای حماد عبید ابراہیم الزابی سفیر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
اسلاموفوبیاکے خلاف جامع فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ








