بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے ناراض رہنماحامدخان کی ملاقات ،گلے شکوے دور

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے ناراض رہنماحامدخان نے ساتھیوں سمیت ملاقات کی ۔نجی ٹی وی نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حامد خان نے عمران خان سے اکیلے ملنے کے بجائے ساتھیوں کے ساتھ ملنے کاکہاتھا اور ان کے ساتھ پرانے پارٹی رہنمابھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد حامد خان نے کہاکہ لگتا ہے کہ عمران خان کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں گے جس کے لئے بنائی گئی تھی۔