بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی روپے کی بھی الٹی گنتی شروع،ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا

رواں ہفتے امریکا کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں متوقع اضافے سے بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا جبکہ بینچ مارک این ایس سی نفٹی 50 انڈیکس دو فیصد سے زیادہ تک گر گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی روپیہ پہلی بار 78.28 فی ڈالر تک پہنچ گیا ہے کیونکہ جمعہ کو امریکی افراط زر سے متعلق پیش گوئیوں کو ناکام بناتی رپورٹ نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ایف ای ڈی میں شدت اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سرمائے کے اخراج کی وجہ سے بھارتی کرنسی میں گراوٹ ہوئی ہے، کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار ایسی صورتحال میں خطرے سے گریز کر رہے ہیں۔مرکزی بینکوں، بشمول بھارتی بینک نے حالیہ مہینوں میں زیادہ سخت پالیسیاں اپنائی ہیں، ریزرو بینک نے گزشتہ ہفتے قرض لینے کی لاگت میں کئی مہینوں میں دوسری بار 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔آر بی آئی نے اس سے قبل مئی میں آؤٹ آف سائیکل 0.4 فیصد شرح میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اپنی کرنسی کو مستحکم کرنے یا قدر میں اضافہ کرنے کے لیے بھارت کا مرکزی بینک بھی غیر ملکی کرنسی فروخت کر رہا ہے۔