2024 میں انہیں ممبئی انڈینز کی کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔آئی پی ایل 2027 کے لیے ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو دوبارہ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
روہت شرما تین سال بعد ایک بار پھر ممبئی انڈینز کی قیادت سنبھالیں گے۔ انہیں 2024 میں کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
کرک انفو کے مطابق ممبئی انڈینز نے کپتانی کی تبدیلی سے قبل ہاردک پانڈیا کو پنجاب کنگز کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا۔
روہت شرما نے آخری مرتبہ 2023 میں ممبئی انڈینز کی قیادت کی تھی۔ تاہم، ٹیم کو کوالیفائر 2 میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فرنچائز نے نئے کپتان کے انتخاب کے لیے جسپریت بمراہ، سوریا کمار یادو، تلک ورما اور نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر کے ناموں پر بھی غور کیا تھا لیکن بالآخر روہت شرما کو دوبارہ قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:’دعا ہے یہ سچ نہ ہو‘، لیبیا کشتی حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
روہت شرما اگلے سال اپریل میں 40 برس کے ہو جائیں گے اور اب ان کے سامنے ممبئی انڈینز کو ایک بار پھر آئی پی ایل چیمپئن بنانے کا چیلنج ہوگا۔








