بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی انا پرستی کی وجہ سے بجٹ تاخیر کا شکار ہوا، سبطین خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزبا ختلاف سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ حکومت کی اناپرستی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کا بجٹ پیش ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ حکومت کی انا پرستی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، حکومت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تحفظ دیا، انہیں چھپادیا۔
سبطین خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کسی اسمبلی میں پوليس نہیں آئی، وزيراعلیٰ آرہا ہے تو آئی جی پولیس اور چیف سيکرٹری کو بھی آنا چاہئے۔
میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ظلم اور بربریت ہوئی، فیصلہ ہوا تھا آئی جی اور چیف سيکرٹری موجود ہوں گے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا سياہ دن ہے، 2 بجے اجلاس شروع ہونا تھا، 8 بجے ہوا، ایوان مین آئی جی اور چیف سیکریٹری موجود نہیں تھے، ایوان اس وقت تک نہیں چلے گا جب تک دونوں نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بجٹ پيش نہیں ہوا، انہوں نے ماڈل ٹاؤن اور 25 مئی کا واقعہ منصوبہ بندی سے کیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری، وزيراعلیٰ پنجاب کے آلہ کار بنے۔