بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے خط لکھ دیا ہے اور خط پر ردعمل کے بعد آگے بڑھا جائے گا ، اب وزیر اعظم کا کام ہے وہ مشاورت کریں۔
صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔   اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوں اور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے، ہم جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں سے فارغ ہونے کے بعد شاید ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوں۔