بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی کرکٹر سرفراز خان والد کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

بھارتی کرکٹر سرفراز خان(Sarfaraz Khan) اپنے بچپن کی مالی مشکلات اور والد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز خان نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہتا تھا اور گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل تھا۔

انہوں نے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز والد نے کہا کہ آج وہ صرف ایک اضافی روپیہ کمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بات سرفراز کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑ گئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کرکٹ کے ذریعے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنائیں گے۔


سرفراز کے مطابق ممبئی میں انڈر 16 کرکٹ کھیلنے پر تقریباً 9 ہزار بھارتی روپے ملنے کی بات نے بھی انہیں کرکٹ کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی۔

مزیدپڑھیں:ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ

وقت کے ساتھ ان کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے فروری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

سرفراز نے انکشاف کیا کہ آج بھی وہ اپنی تمام آمدنی والد کے حوالے کرتے ہیں اور ان سے صرف ماہانہ خرچ لیتے ہیں۔ ان کے مطابق والد نے نہ صرف ان کی تربیت کی بلکہ مشکل وقت میں ہمیشہ ان کا ساتھ بھی دیا۔