راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی ٹریفک پولیس تیز رفتار ڈرائیورز کیخلاف سرگرم عمل ہے ، گزشتہ ماہ صرف سپیڈ کیمروں کی مدد سے 952 چالان کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطا بق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے کیمرہ سکواڈ نے راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر سپیڈ کیمرہ نصب کر کے گزشتہ ماہ تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور 952چالان کیے ۔
سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ شاہراہوں پرسپیڈ کیمرہ لگانے سے تیز رفتاری سے ہونے والے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی،تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں جسکی روک تھام کےلئے سپیڈ کیمروں کا استعمال انتہائی ضروری ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے وہ تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔









