بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک دفاع حرمین شریفین کاسعودی عرب کی طرف سے حج کی بحالی کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، شاہ اویس نورانی،مولانا علی محمد ابو تراب، مولنا فضل الرحمان خلیل، مولنا زاہد محمود قاسمی، پروفیسر سجاد قمر، مولانا عتیق الرحمن شاہ نے سعودی عرب کی طرف سے حج کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے

اور امید ظاہر کی ہے کہ ضیوف الرحمن کی پہلے سے بڑھ کی خدمت کی جائے گی۔انڈیا میں توہین رسالت کے واقعہ کی شدید مذمت کی گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے ذمہ داران کے اجلاس کے موقع پر کیا۔رہنماوں نے انڈیا کی حکمران پارٹی کے دو ممبران کی جانب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک ناقابل معافی عمل ہے۔انڈیا کی حکومت ہندتوا کے مشن پر عمل پیرا ہو کر مسلم کشی میں مصروف ہے۔

عالمی برداری اس کا نوٹس لے ۔اجلاس میں پوری امت مسلمہ اور عرب ممالک کی طرف سے اس کے خلاف ردعمل کی تحسین کی گئ۔اور کہا گیا کہ او آئی سی کی سطح پر اس کا تعاقب کیا جائے۔تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی طرف سے حج کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عالمی وباء کرونا کے بعد بڑے پیمانے پر حاجیوں کو بلانا خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا امید ظاہر کی سعودی حکومت پہلے سے بڑھ کر ضیوف الرحمن کی خدمت کرے گی۔انھوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے سو فیصد حاجیوں کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔اور اس سے حاجیوں کو بہت زیادہ سہولت ہو گی۔