کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منور وسان اور کلثوم چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما دعا بھٹو کا موبائل فون چھین لیا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ اسی دوران کلثوم چانڈیو اور دعا بھٹو میں لڑائی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دی۔
لڑائی کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر منور وسان کو سونپ دیا اور وہ پی ٹی آئی رہنما کا موبائل لے کر ایوان سے بھاگ گئے۔
بعد میں میڈیاسے گفتگوکر تے ہوئے دعابھٹو نے کہاکہ ہم پرامن احتجاج کررہے تھے، وزیراعلیٰ نے خود ہدایت دی کہ موبائل چھینو،کلثوم چانڈیونے موبائل چھین کو منظور وسان کو دیا۔مردارکان نے میراہاتھ پکڑ کر روکا۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ سندھ کو تو ویسے بھی کھاگئے موبائل مانگ لیتے دے دیتی۔ انہوں نے کلثوم چانڈیو کو دھمکی دی کہ وہ اسمبلی میں آئیںجوتے نہ ماروں تو اپنی ماں کی اولاد نہیں۔
سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو اور تحریک انصاف کی دعا بھٹو میں لڑائی دعا بھٹو کیمطابق کلثوم چانڈیو اور منور وسان انکا موبائل چھین کر فرار ہوگئے pic.twitter.com/lh9G5miebv
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) June 14, 2022









