اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے مالی مددکی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے۔اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہےکہ چند سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، اس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا۔مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہےکہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نےکی، اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنےکے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔
پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک کیخلاف دائر مقدمہ جیت لیا








