بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ بزدار ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بننےکے حوالے سے اپنی قسمت جاننے کے لیے ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنجاب اسمبلی ہال میں عثمان بزدار اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو دکھا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ عثمان بزدار نے ہاتھ دکھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے؟سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بجٹ اجلاس میں وقفےکے دوران عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا اور انہیں ان کی قسمت کا حال بھی بتایا۔