بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کا بجٹ دوسرے روز بھی پیش نہ ہوسکا، گورنراور سپیکرنےصوبائی اسمبلی کے کل الگ الگ اجلاس بلالئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت،اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار،پنجاب کا بجٹ دوسرے روز بھی پیش نہ ہوسکا،گورنراور سپیکرنے صوبائی اسمبلی کے کل (بدھ)کوالگ الگ اجلاس بلالئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف سیکرٹری اور آئی جی کی ایوان میں طلبی کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم نہ سکا،جس پر دوسرے روز اسمبلی کا اجلاس شروع ہی نہ ہوسکا۔ منگل کو دن بھر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت کی خبریں آتی رہیں تاہم کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ اسی دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا جاری 40 واں اجلاس منسوخ کردیا اور پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس کل ایوان اقبال میں طلب کرلیا۔ گورنرپنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس کل3 بجےطلب کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کریں گے ۔صوبائی وزیرخزانہ اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے
اسی اثناء میں پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی نے شروع کردیا تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔
ادھر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ گورنر کی طرف سے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اپوزیشن کل اسپیکر کی زیر صدرات اجلاس میں شریک ہو گی، گورنر، اسپیکر کی موجودگی میں ایوان اقبال میں اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔