بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا؟ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 11 اگست سے قبل ہوں گے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 245 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جمعرات 16 جون کو پولنگ ہوگی۔ مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔