بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وفاقی کابینہ نے سیکرٹری وفاقی محتسب اعجاز احمد کوہٹانے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سیکرٹری وفاقی محتسب اعجاز احمد کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ۔ پی ٹی آئی دور میں اعجاز احمد کو سیکرٹری وفاقی محتسب تعینات کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ 22 کی حمیرا احمد کو سیکرٹری وفاقی محتسب تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی سمری منظور کرلی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کی حمیرا احمد اسٹبلمشنٹ ڈویژن میں اوایس ڈی تھیں ۔اعجاز احمد کو وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کراچی میں ممبر انچارج تعینات کیا جائے گا