اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاکہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ، ایک روپے کی گڑ بڑ کی ایک خبر نہیں آئی
ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے
وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں
مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی، شرح سود 22 سے12 فی صد پر آنا ، معاشی استحکام اور کامیابی کی گواہی ہے
پاکستان کے خلاف خط لکھنے والوں کو آئی ایم ایف نے جواب دیا نہ کسی اور نے گھاس ڈالی، رقم نہ بھیجنے کے اعلان بھی بیرون ملک پاکستانیوں نے مسترد کردئیے
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر نا ممکن کو ممکن کردکھایا ہے
ایک سال میں اتنی بے مثال کارکردگی دکھائی ہے، اگلے چار سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی
ایک سال میں پاکستانیوں کو سکون ملا، معیشت مستحکم ہوئی، دنیا میں پاکستان کی عزت اور مقام بحال ہوا








