بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ میں توسیع :نئےوزراء کے قلمدان تاحال طے نہ ہوسکے

اسلام آباد:   وفاقی کابینہ میں توسیع کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نئے وزرا اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔کئی موجودہ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کرنے پر غور جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم کا قلمدان مصدق ملک سے لے کر پرویز خٹک کو دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہےجبکہ وزارت ریلوے حنیف عباسی اور وزارت آبی وسائل جنید انوار کو دیے جانے کا امکان ہے اسی طرح مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سونپنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
قیصر احمد شیخ کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت دیے جانے جبکہ طارق فضل چوہدری کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان سونپنے پر غور ہو رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے اور جلد اعلان متوقع ہے۔