اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرعظم عمران خان سے جمشید دستی نے ملاقات کی ہے۔ جمشید دستی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ۔جس پر جمشید دستی نے مظفرگڑھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں مانگ لیں۔معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات، جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریںگے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا







