لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک گھنٹے 41منٹ کی تاخیر سے شروع ہو گیا ہے ، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت سپیکر کر رہے ہیں ، اجلا س میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہیں ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے 100سے زائد اراکین اسمبلی میں موجود ہیں ،اجلاس میں سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور منظور چپڑاسی کی وفات پر دعائے مغفرت کی بھی مانگی گئی ۔









