بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کوریلیف دینےکیلئےحکومت دن رات کام کررہی ،عمران خان نےچندےکےپیسےسےمنی لانڈرنگ کی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا،ہر وہ خبر جوعمران خان کے اسیکنڈلز کو بے نقاب کرتی ہے اس پر ردعمل دیتے ہیں،ایک طرف کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی دوسری طرف کہتے ہیں8 ماہ پہلے پتہ تھا،

ان سے کہنا چاہوں گی پہلے بیانیہ تو ٹھیک کرلیں،بدھ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ عمران خان کہتے تھے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں عدم اعتماد کی تحریک لائے،عمران خان 8 سے 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے؟نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی تھی،2018کےمنصوبےان کی نالائقی کی نذرہوگئے،عمران خان نےچندےکےپیسےسےمنی لانڈرنگ کی،

انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف دینےکیلئےحکومت دن رات کام کررہی ہے،حکومت اپنےمنصوبوں کوپوراکرنےکی کوشش کررہی ہے،عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں نہیں کیا،عمران خان اگلا بیانیہ بنا رہے تھے، ان کو علم تھا 4 سال کی کرپشن کے شواہد تھے،دوسری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کہا گیا ایسا کچھ نہیں ہوا