بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر،وزیراعظم کانوٹس ،کارروائی کی ہدایت

 اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم کویہ بھی ہدایت کی کہ مسئلہ کے زمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائےاور یہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔