بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 این اے 240 میں ضمنی الیکشن کل، تیاریاں مکمل کرلی گئیں 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے حلقے این اے 240 میں ضمنی الیکشن کیلئے کل میدان سجے گا،جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق حلقے میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 وٹرز رجسٹرڈ ہیں، انتخاب کیلئے 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز کا قیام کیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے خصوصی دستے ترتیب دیئے جا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرزکے اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان، پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ2018 کے عام انتخابات میں این اے 240 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار اقبال محمد علی کامیاب ہوئے تھے تاہم وہ 19 اپریل 2022 کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔