بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے حلقے این اے 240میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہےجو کہ رات 5بجے تک جاری رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اقبال محمد علی خان کی وفات کے  بعد قومی اسمبلی کی سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ،کراچی کے علاقے لانڈھی میں این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حلقے کے کل 309 پولنگ سٹیشنز میں سے 203 انتہائی حساس قرار  دیے گئے ہیں جہاں پولنگ سٹیشنز سمیت بوتھس پر بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔