بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ تک پہنچ گیا ، گرمی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام مشکلات کا شکار

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )  گرمی کی شدید لہر کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،   ملک بھر میں بجلی  کا شارٹ فال  6 ہزار 465 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق   ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 259 میگاواٹ جبکہ طلب   28 ہزار 724 میگاواٹ ہے ۔نجی شعبے کے بجلی گروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے ،  پانی سے پانچ ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔

سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 148 میگاواٹ ، سولرپلانٹس سے  500 میگاواٹ ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے  178 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ جوہری ایندھن ایک ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔